چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے‘سنی تحریک

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں عملی سیاست میں نوجوان آگے بڑھیںملک میں چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے،جمہوری اداروں کو مستحکم کیے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا، تعلیم اور انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، جہالت اور بے انصافی کے اندھیروںکو ختم کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج ہمارے آئینی ادارے ہیں ان کا احترام ہر محب وطن پر قومی وآئینی فرض ہے،بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل اور عوامی مسائل بڑھ جاتے ہیں،وقت سے پہلے الیکشن کمزور معاشی ریاست پر ظلم اور اداروں کیلیے کمزوری ہوگا،یک نصابی تعلیمی نظام ہی معاشرتی تفریق کو ختم کرسکتا ہے۔