چٹاکانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

245

چٹاکانگ: پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جاری ہے، کھیل کے چوتھے روز بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اب پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، عابدعلی نے شاندار 133 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں اوپنرز کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا۔

بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو وکٹیں عبادت حسین اور ایک مہدی حسن مرزا کے حصے میں آئی۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 330 رنز اسکور کیے تھے، بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ مشفیق الرحیم نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کے حصے میں آئی تھیں۔