فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

323

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون ٹیکس واپس لینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ 22-2021 میں 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی لہٰذا عدالت سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے موبائل فون کال پر 5 منٹ کے بعد75  پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ دیا تھا جسے ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے یہ حکم مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔