سادہ گھریلو ٹیسٹ سے اپنی بقیا زندگی کا پتہ لگائیں

443

موت ہمیشہ سے انسانوں کے لیے ایک دلچسپ موضوع رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موت ایک بڑا معمہ ہے اور ہم انسان متجسس شخصیت کے حامل ہیں۔

مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟، بہت سے لوگوں کے لیے اس سوال کا جواب ان کے ذاتی روحانی عقیدے پر مبنی ہے لیکن کچھ لوگ موت کو ایک جہت سے دوسری جہت تک جانے کے راستے کے طور پر نہیں دیکھتے۔

قطع نظر اس کے کہ ہمارے مرنے کے بعد کیا ہوگا، ہم میں سے زیادہ تر اس بات میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں کہ وہ آخری دن کب آئے گا؟۔ زیادہ تر لوگ یہ جاننا پسند کریں گے کہ کیا وہ اپنی موت کا دن معلوم کر بھی سکتے ہیں یا نہیں؟۔

ڈاکٹر مائیکل موسلی نے لمبی عمر کا مطالعہ کیا ہے کہ میڈیکل سائنس کس طرح بہتر انداز میں اندازہ لگا سکتی ہے کہ کوئی شخص کب تک زندہ رہے گا۔ اپنی تحقیق کے ذریعے انہوں نے ایک سادہ ٹیسٹ کے ساتھ یہ معلوم کیا کہ آپ کتنے صحت مند ہیں کیونکہ موت کا تعلق صحت کے ساتھ کافی گہرا ہے۔

وہ ٹیسٹ یہ ہے کہ آپ دیکھیں کہ آپ کتنی دیر تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہ سکتے ہیں۔ عام کیسز میں ایک صحت مند انسان کم از کم 20 سیکنڈ تک ایک ٹانگ پر توازن برقرار رکھ سکتا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے اور کوئی بنیادی طبی وجہ بھی نہیں ہے تو آپ کو پیشہ ورانہ طبیب سے مشورہ لینا چاہیے۔

اسی طرح دوسرا ٹیسٹ 1 منٹ میں کرسی پر اٹھنا بیٹھنا. اگر آپ 1 منٹ میں 36 بار اٹھ بیٹھ گئے بغیر کسی سہارے کے تو آپ 13 سال تک مزید جی سکتے ہیں بنسبت ان کے جو یہ گنتی پوری نہیں کرپائے.