سفاری پارک، برسوں سے جسے ‘سونو’ سمجھا جاتارہا وہ ‘سونیا’ نکلی

359

 سفاری پارک میں موجود سونو ہاتھی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ جسے پارک کی انتظامیہ برسوں سے ہاتھی سمجھتی رہی وہ ہتھنی نکلی۔

کراچی کے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود چاروں ہاتھی 11 برس قبل تنزانیہ سے لائے گئے تھے اور چاروں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

جانوروں کی بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز‘ کا ایک وفد کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود ہاتھیوں کی ٹھیک طرح سے نگہداشت نہ ہونے کی شکایت پر میڈیکل چیک اپ کے لیے حال ہی میں کراچی پہنچا تھا۔

غیر ملکی ماہرین کی ٹیم جب سفاری پارک پہنچی تو پارک میں موجود سونو اور ملکہ کے میڈیکل چیک اپ کے بعد صحت کو بہتر قرار دیا تاہم ہاتھیوں کو فراہم کردہ ماحول کو بدترین قرار دیا اس موقع پر ٹیم نے ہاتھیوں کا طبی معائنہ بھی کیا جس میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ بھی شامل تھا، جب دونوں ہاتھیوں کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی تو انکشاف ہوا کہ دونوں ہی ہتھنیاں ہیں۔