“دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑے گی توغذائی قلت جیسے مسائل بے قابو ہوجائیں گے”

304

 لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑے گی تو وہاں دہشت گردی ‘غذائی قلت جیسے مسائل بے قابو ہوجائیں گے۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ ‘اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے ‘مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جتنا کام پاکستان میں ہورہا ہے پوری دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ‘ہم قائدا عظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ افغانستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ حالات خراب ہو رہے ہیں آج افغان حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں ان حالات میں عام آدمی کے لیے زندگی مشکل تر ین ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایسے حالات کسی بھی صورت دنیا کے مفاد میں نہیں کیونکہ جب افغانستان میں حالات خراب ہوں گے و ہاں داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں مزید فعال ہوں گی اور افغانستان میں دہشت گردی کے اثرات صرف افغانستان یا پاکستان ہی پورے خطے اور دنیاپر بھی پڑے گے اس لیے دنیا کو تمام صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

 چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے نیک نیتی کیساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے آج بھی پاکستان 4ملین سے زائد افغانی موجود ہے وقت آچکا ہے کہ دنیا افغانستان میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کر ے کیونکہ بعد میں پھر دنیا کے پاس پچھتاواے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔