قادیانی مسلم لبادے میں اہل ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں، مفتی عمران رضوی

353

کراچی: لاہورسے تشریف لائے عالم دین مفتی عمران رضوی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں منکرین ختم نبو ت کی تبلیغ کرنے اور اپنی عبادت گاہ کو مسجد قرار دینے پر بھی پابندی ہے لیکن قادیانی مسلم لبادے میں اہل ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں، مسلمانو ں کو اس فتنے سے ہمہ وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملیر میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس تقریب اسناد میں خطاب میں کہا کہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کا تعاقب جاری رہے گا، عقیدہ ختم نبوت پر تہہ دل سے ایمان دین کی بنیاد میں سے ہے اس کامنکر دائرہ اسلام سے خا رج ہے،حضور ا قیامت تک کیلئے پوری انسانیت کے واسطے مبعوث ہوئے ہادی عالم کی نبوت کا آفتاب قیامت تک روشن رہے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی بنیا دیں مضبوط کرنے کیلئے شمع رسالت کے پروانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔  تقریب میںعلامہ عبد الوہاب قادری، علامہ ضیا ء اللہ سیالوی و دیگر علماء و زعما بھی شریک تھے۔جما عت اہلسنّت کے رہنماء علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری ،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ رئیس قادری نے مولانا سید فخرالحسن شاہ اورعفان باوا قادری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت ،بلندی ٔ درجات ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔