الخدمت کے فری میڈیکل کیمپ میں شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی 

359

کراچی: الخدمت کے تحت فری میڈیکل کیمپ تیسر ٹائون لیاری یوسی 50 میں لگایا گیا تھا، جس میں مقامی اور ملحقہ آبادیوں کے افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، ماہر امراض چشم، جنرل آ پی ڈی، شوگر، ہڈیوں کے ڈاکڑوں نے مریضوں کامعائنہ کیا۔

فری اور کم قیمت ادویات بھی فراہم کیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ عوام مسائل میں گھری ہے، دکھی انسانیت کی خدمت میں رب کی رضا ہے۔

اللہ تعالی کو غریب اور مظلوم کی خدمت بہت پسند ہے۔ معاشرے کے مصیبت زدہ صحت،تعلیم اور بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔جس سے وہ غافل ہے عوام کی بنیادی سہولیات سے محرومی المیہ ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مصیبت زدہ افراد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت کی کوشش قابل ستائش ہیں اور ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرا سکتے ہیں ۔