ن لیگ کاپیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام

373

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول زرداری اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کروائیں ۔

تفصیلات کے مطابق این  اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے و رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دہندہ کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  این اے 133کے عوام نے ان کی جھوٹی کمپین کو مسترد کردیا ہے، 2018میں پرویز ملک مرحوم نے اس حلقہ سے 90 ہزار ووٹ لئے اور ووٹوں کی مکروہ خریدوفروخت کرنے والی پیپلز پارٹی نے اس کا دسواں حصہ بھی حاصل نہ کیا۔حلفیہ کہتا ہوں کہ ہم الیکشن کیلئے عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھایانہ کبھی ایسا دھندہ کیا۔بلاول بھٹو آپ کی والدہ نے جن سیاسی اقدار اور روایات کا آغاز کیا تھا آئیں اس کو دیکھیں ۔