مہنگائی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے، الخدمت کمیونٹی سینٹر انچارج

206

لاہور: الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام کرامت کالونی میں 100 مستحق خاندانوں میں فیملی ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا،یہ تقریب کمیونٹی سینٹر کی انچارج محترمہ یاسمین سلیم کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی ۔

تقریب میں پروگرام مینیجرافشین طاہر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر محترمہ یاسمین سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے، پٹرول، بجلی اور گیس مسلسل مہنگے ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کنٹرول نہیں کر پارہی ہے۔

الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ مالی لحاظ سے کمزور خاندانوں کو سپورٹ کرنے کے لئے مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔ فیملی ونٹر پیکج بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

پروگرام مینیجرافشین طاہر نے اپنے خطاب میں کہاکہ سردیوں کی آمد ہے مہنگائی کے دور میں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں تو لحاف کا بندوبست کرنا تو پسے ہوئے طبقے کیلئے نا ممکن ہے اس لئے الخدمت فائونڈیشن نے فیملی ونٹر پیکج کا اہتمام کیا ہے۔

جس میں لحاف کے ساتھ راشن بھی دیا گیا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت اس پروگرام کا دائرہ کار دوسرے علاقوںتک بھی پھیلایا جائے گاتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔