بھارت کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

292

کراچی:وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، اسے عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ  جس ہمت اور جرات سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بھارت کے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود ان کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امید عمران خان ہیں، قوم ان کے ہاتھ مضبوط کرے، وزیراعظم پاکستان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔