حکومت ایکسل لوڈ لمٹ نافذ کرے اور فرضی کہانیاں سنانا بندکرے ،گڈزٹرانسپورٹرز

313

لاہور:آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت ایکسل لوڈ لمٹ نافذ کرے اور فرضی کہانیاں سنانا بندکرے، ملک میں اورر لوڈنگ کے ناسور کو ختم اور ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کو اعلی حکام فی الفور یقینی بنائیں۔

آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا تھا کہ قانون نا فذ کرنے والے سو رہے ہیں، ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کا عدالتی آرڈرخواب بن چکا ، نالائق حکومت ہر میدان میں مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئے روز عوام پر کبھی پیٹرول بم گرایاجارہا ہے کبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے،حکمرانوں کی انا کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

محمد اویس چوہدری کا کہنا تھا کہ  مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہے جس سے غریب عوام کی دشواریاں نہایت بڑھ چکی ہیں، حکمرانوں نے اربوں ڈالرز کے قرضے بھی لئے اور قوم کو بیروزگاری،مہنگائی،غربت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایاعالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجارہے ہیں۔