ضیاء الدین بورڈ  کاانٹر پری میڈیکل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

652

کراچی: ترجمان ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ شہباز نسیم کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان برائے 2021 پری میڈیکل نتائج کے مطابق616 امیدوار A1 گریڈ سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  اس طرح A1 گریڈ میں آنے والے امیدواروں کی شرح (15.3) فیصد رہی. 1332 امیدوار A گریڈ سے کامیاب قرار پائے، اس طرح A گریڈ میں آنے والے امیدواروں کی شرح  (33.33) فیصد رہی۔1227 امیدوار B گریڈ سے کامیاب قرار پائے۔

شہباز نسیم نے کہا کہ B گریڈ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح (30.6) فیصد رہی۔ 566 امیدوار C گریڈ سے کامیاب قرار پائے۔ اس طرح C گریڈ میں کامیاب ہو نے والے امیدواروں کی شرح (14.15) فیصد رہی۔83 امیدوار D گریڈ سے کامیاب قرار پائے۔ اس طرح D گریڈ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح (2.07) فیصد رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کے نتائج ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ http://www.zueb.edu.pk پر اپلوڈ کردئے گئے ہیں تمام امیدواروں اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ http://www.zueb.edu.pk پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔