وزیر اعظم ہائوس مظفرآباد کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان

252

مظفر آباد (آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم ہائوس مظفرآباد کو امراض قلب کے جدید اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہائوس کو اسپتال بنانے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ مظفرآباد میں نو تعمیر شدہ وزیراعظم ہائوس ایک ارب روپے سے زاید لاگت سے تعمیر ہوا ہے‘ ساتھ ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں اور خواتین کے لیے 25 فیصد کوٹا مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔