کورونا فنڈ خوردبرد کرنے والوں کا پیچھاکرینگے‘ آڈیٹر جنرل

95

اسلام آباد (آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے کہا ہے کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئندہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئندہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آئیںگی۔ انہوں نے کہا احساس پروگرام کے تحت قانون کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ صدر مملکت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کورونا وبا ختم نہیں ہوئی اور رواں مالی سال کا بھی آڈٹ ہوگا۔ فنڈز کے غیر شفاف استعمال پر نظر رکھنا ہماری ذمے داری ہے۔ حکومتی اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے جس میں بیرونی امداد شامل ہے۔دریں اثنا وزارت خزانہ نے وزیراعظم کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق خبر پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کورونا اخراجات کی آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف بینچ مارک کا حصہ ہے۔آئی ایم ایف نے گزشہ سال 1.4 ارب ڈالر کی ہنگامی فنانسنگ کی تھی۔