وزیراعلیٰ بلوچستان کا خسرہ مہم میں 3بچوں کے جاں بحق ہونیکا نوٹس

152

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع قلعہ عبداللہ میں خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران3 بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، واقعے کی انکوائری کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور معائنہ ٹیم کو دلخراش واقعے کی انکوائری کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔