لاپتا مدثر ناروکے اہل خانہ کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کا حکم

157

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا مدثر نارو کی بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، تحریری فیصلے کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ لاپتا مدثر نارو کے اہل خانہ کی بات سنے، سیکرٹری داخلہ لاپتا مدثر نارو کے والد، والدہ، بیوی اور بچے کی وزیراعظم سے ملاقات کرائیں ،مدثر نارو کے اہل خانہ کے مطابق ان کے عزیز کو ایجنسیوں نے مبینہ طور پراغواکیا ۔