اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

133

اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر مہربان ہے‘ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر15دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں نظر آئے گا۔