دفاع کے لیے تیار ہیں جاپانی وزیر اعظم کی شیدا

379
جاپان: وزیراعظم فومیو کی شیدا آساکا بیس پر خطاب کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم فومیو کی شیدا نے کہا ہے کہ ٹوکیو حکومت علاقائی سطح پر چین اور شمالی کوریا کی طرف سے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ ٹوکیو میں واقع عسکری بیس آساکا میں ملکی فوج کے دفاعی یونٹ سے خطاب میں کیشیدا نے مزید کہا کہ شمالی کوریا آئے دن میزائل تجربات کر رہا ہے جب کہ چین خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔