ٹنڈو محمد خان، پریس کلب میں مرحوم صحافیوں کیلیے قرآنی خوانی

256

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) مرحوم صحافیوں کے ایصال ثواب کے لیے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں قرآن خوانی اور محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مرحوم صحافیوں کے ورثاء، شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات، افسران اور صحافیوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عزیر الرحمن نے کی۔ اس موقع پر شہداد پور سے آنے والے نعت خواں حافظ محمد اسلم بھگیو، استاد عبدالوحید عظیمی، آغا ماجد علی، حافظ ابراہیم کاتیار، اور دیگر نے حضور اقدس حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ الحاج سید میرل علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا فرمائی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر اور خرم کریم سومرو کی والدہ کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔