حیدرآباد، گل محمد پڑھیار کے رہائشیوں کا زمین پر قبضے کے خلاف مظاہرہ

208

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حسین آباد کے گوٹھ گل محمد پڑھیار کے رہائشیوں نے زمین پر قبضہ کے خلاف محمد انورپڑھیار کی قیادت میں مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ دیہہ گدوبندر میں ہماری 703 ایکڑ سے زائد زمین پر تالپور برادری کے بااثر افراد نے محکمہ ریونیو کے عملے سے ملی بھگت کر کے جعلی کھاتہ بنواکر قبضہ کر لیا ہے جبکہ زمین کے کاغذات ہمارے نام پر ہیں۔