ٹنڈوالہیار، الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے کٹے ہونٹ کے بچوں کی سرجری

703

ٹنڈوالہیار (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخدمت ویلفیئر اسپتال میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کٹے ہونٹ میں مبتلا بچوں کے لیے اسکن پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔ جن بچوں کو آپریشن کی ضرورت تھی انہیں ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی اور آپریشن کا بندوبست کیا گیا۔ بچوں کی پلاسٹک سر جر ی کے لیے ایک روزہ مفت میڈ یکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس کا افتتاح ڈی ایس پی سٹی سید عر فان شاہ نے کیا۔ اس موقع پر الخد مت فاونڈ یشن کے رہنما ضلعی امیر دیدار حسین بھرانی، محمد یو نس قائم خانی ، خورشید عالم کھوکھر ،سر نصیر الدین قائم خانی اور متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے صوبائی جنر ل سیکرٹری عبدالحمید عباسی سمیت لاہور کے ڈاکٹر ساجد عباس جٹ نے افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اسپتال ٹنڈو الہ یار میں ہونٹ کٹے مریضوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ اور آپریشن کے لیے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ لوگوں کو ریلیف دیا جائے۔ اور لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی اہلیانِ شہر کے لیے اس قسم کے کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد عباس جٹ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ دوائیاں خریدنے سے قاصر ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن کا یہ اقدام انتہائی خوش آئند ہے کہ مریضوں کے مفت چیک اپ کے ساتھ مریضوں کو مفت ٹیسٹ اور آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن ٹنڈو الہ یار خورشید عالم کھوکھر کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن 7 مختلف شعبہ جات میں بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ اور انشاء اللہ آئندہ بھی مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید عباسی، سینئر استاد نصیر الدین قائم خانی، امیر جماعت اسلامی دیدار حسین بہرانی بھی موجود تھے۔ کیمپ میں معائنہ کروانے والے افراد کا کہنا تھا کہ الخدمت اسپتال کی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ جن کی وجہ سے عام لوگوں کو اتنی اچھی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت اسپتال کی ٹیم انسانیت کی خد مت کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ سند ھ سمیت پاکستان میں ایسے بچوں تعداد بہت زیادہ ہے جس مہنگاہو نے کے سبب والدین اپنے بچوں کاعلاج نہیں کراسکتے ۔اس لیے الخد مت فاونڈیشن اپنے مخیر حضرات کے تعاون سے ایسے بچوں کی پورے پاکستان میں مفت اپلاسٹک سر جر ی کی جا رہی ہے اور ابتک ہزاروں بچوں کی پلاسٹک سر جری کر چکے ہیں جبکہ مختلف مر احل میں ٹنڈوالہیار میں 1200 بچوں کا مفت آپر یشن بھی کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں۔