کراچی میں ناجائز دھندے والوں کی سرپرستی کی گئی،میاں عبدالستار

213

فیصل آباد( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم،نائب امیر چوہدری انعام الحق ،راناوسیم احمدایڈووکیٹ اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں تجاوزات گرانے کے عدالتی حکم سے پریشانی پیدا ہوچکی ہے۔ سالہا سال سے ایم کیو ایم، پی پی پی اور فوجی حکمرانوں کی سرپرستی میں ناجائز دھندے والوں کی سرپرستی کی گئی۔ عوام نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگادی، اب بے قصور متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا ناانصافی ہے۔ عدالت کے احکامات بجا، لیکن انسانی مسائل کو بہتر تدبیر سے حل کرانے کا لائحہ عمل دینا بھی قانون کی علمبرداری اور نفاذ کا حصہ بنانا چاہیے۔ ناجائز بلڈنگز تو گرادی جائیں گی، لیکن جو عوام برباد اور لوٹ لیے گئے اُن کے نقصانات کا ازالہ بھی آئینی اداروں اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کے ساتھ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں، انہیں معاوضے دلائے جائیں، ناجائز دھندا کرنے والے سرکاری اداروں، عدلیہ کے اہل کاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کرپٹ حکومتوں کے خلاف بھی اقدامات کیے جائیں۔ مافیاز لوٹ لیں، عیاشی کریں اور دربدر عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہ ہو، ظلم کی انتہا ہے۔ نسلہ ٹاور اور اسلام آباد ٹاورز، بنی گالہ ناجائز تجاوزات پر ایک اصول اپنایا جائے۔