جیکب آباد،موٹر سائیکل چھیننے اور کار چوری کیخلاف مظاہرہ

214

جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی احتجاج روڈ بلاک ،ڈی سی چوک سے کار چوری ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود لنک روڈ پر مسلح افراد نے عباس مغیری سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے واقع کے خلاف احتجاج کیا گیا مظاہرین نے جیکب آباد مولاداد لنک روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا اور ٹائر نذر آتش کیے مظاہرین نے بدامنی کے خلا ف سخت نعرے بازی کی اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے ملزمان کو فی الفورگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا دہرنے کی وجہ سے دو گھنٹے سے روڈ کے دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہو گئی ایک دوسرے واقع میں سٹی تھانہ کی حدود ڈی سی چوک سے چور نادر سدہایوکی کرولہ کارماڈل 1994 چوری ہو گئی جس کی رپورٹ سٹی تھانے پر درج کی گئی ہے ،ایک اندازے کے مطابق رواں میں جیکب آباد میں ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس جرائم کو روکنے میں ناکام ہے۔