سکھر، جماعت اسلامی کا اجتماع، تنظیمی کام کی رپورٹ پیش

109

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پنوعاقل کا ہفت وار اجتماع ارکان و کارکنان منعقد ہوا، اجتماع میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری نے خصوصی شرکت کی،جبکہ نائب امیر ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو بھی پروگرام میں شریک تھے ،اس موقع پر جماعت اسلامی پنوعاقل کے امیر مولانا عبدالکریم انڈھڑ نے پنو عاقل جماعت کے تنظیمی کام اور آڈٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ، امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12دسمبر بروز اتوار ضلع سکھر کی طرف سے سکھر میں ایک روزہ تربیت گاہ منعقدکی جا رہی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ جماعت اسلامی پنوعاقل کے ارکان و کارکنان تربیت گاہ میں بھرپور شرکت کریں، تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریںگے۔