ٹھٹھہ، ملاح برادری کا دھرنا ،قومی شاہراہ بند کر دی

239

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) شہر کے نجی اسکول کے قریب قمر قریشی کے پلاٹ پر کئی سالوں سے رہائش پذیر غریب ملاح برادری کی عورتوں اور بچوں نے رات میں دھرنا دے کر قومی شاہراہ بند کر دی۔ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر اللہ بخش،بابو،خمیسو ملاح مسمات شریفاں گڈی اور دیگر نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے قمر قریشی کے دیے گئے پلاٹ پر گھر بناکر رہائش پذیر ہیں ،مگر کچھ دنوں سے ایک بااثر شخص نے ہمارا جینا محال کردیا ہے ہمیں اس پلاٹ سے بے دخل کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے نکلے ہیں۔ انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بے دخل اور تشدد کرنے والے بااثر شخص اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔