وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا

140

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدار ت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں بارے بریفنگ ،نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے قانون میں ریلیکسیشن کی منظوری،ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری ،تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے لیے گاڑیوں کی درآمد سکیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔