نوراحمد سومرو نے بطور حیسکو چیف عہدے کا چارج سنبھال لیا

153

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزارت پاور ڈویزن کی ہدایات پر انجینئر نور احمد سومرو نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر حیسکو کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالرحیم سومرو،ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد عثمان میمن اور سعید احمد خان بھی موجود تھے۔حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرو نے چارج سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ حیسکو کے تمام ملازمین ایک ٹیم ہوکر ادارے کی ترقی اور نیک نامی کے لیے محنت لگن اور
ایمانداری سے کام کریں۔ انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی قسم کی فرائض میں کوتاہی اور کرپشن میں ملوث ملازمین کوہر ممکن قانون کے مطابق سزا ملے گی اور جو اچھا کام کرے گا اس کو انعام ملے گا۔آئیں آج سے عہد کریں کہ حیسکو کی ترقی کے لیے دن رات کام کرینگے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرینگے۔