دورخی پالیسی قبول نہیں‘ اب آرپار کا فیصلہ ہم کریں گے‘ فضل الرحمن

167

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے پی ڈی ایم کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا کی کڑی شرائط پر سر پکڑ لیا اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے لیے رابطے تیز کر دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کی
قیادت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور مولانا نے حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنی شرائط پیش کردیں‘ مولانا نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اب دو رخی پالیسی بدلنا ہوگی‘ اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو آئندہ سال مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا جبکہ ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی شرائط پر پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مکمل حمایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی شرائط پر ن لیگ سے6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کی کڑی شرائط پر ن لیگ کے سینئر رہنمائوں نے موقف اختیا رکیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو ن لیگ پنجاب سے فارغ ہو جائے گی‘ پنجاب میں تحریک انصاف کے ہی لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے‘ ہمیں کسی صورت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیںکرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن