ٹیسٹ میچ میں حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا

597
چٹاکانگ:بنگلا دیش کیخلاف 5وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستانی بولر حسن علی کو ساتھی کھلاڑی داد دے رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے 5ویں پاکستانی بولر بن گئے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 میں انجام دیا تھا ۔ یاسر شاہ 2017 اور ثقلین مشتاق 1999 میں ایک سال میں 5 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993 کے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جس میں وہ 6 مرتبہ 5وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔