سندھ گورنر کپ گالف: برڈی حاصل کرنا گالفرز کے لیے بڑا چیلنج بن گیا

380

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلے سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ میں برڈی حاصل کرنا گالفرز کیلئے بڑا چیلنج بن گیا، کھیل کے تیسرے روز منہاج مقصود کی 2 روز کی برتری، شبیر اقبال نے ختم کردی انہوں نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا۔سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چمپئن شپ کا پہلا دن، گالفر شاویز عباس کا ہول ان ون، گاڑی جیت لی۔ ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں گالفرز کے درمیان بازی لے جانے کی کشمکش جاری ہے، گالفرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خود گورنر سندھ عمران اسماعیل گالف کورس پہنچ گئے۔ انہوں نے گالف بھی کھیلی اور جلد ایشین گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی نوید دی۔ گالف کورس کی گرین بہترین انداز میں ہے لیکن کچھ گالفرز کو یہاں اپنا اسکور بہتر کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، گالفرز کے لیے برڈی کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔لیڈنگ بورڈ پر2 روز سے قابض منہاج مقصود کی برتری شبیر اقبال نے ختم کردی، شبیر اقبال 10 انڈرپار کے ساتھ پہلے نمبر پر کھیل رہے ہیں۔