رہزنی اور اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 20 ملزمان گرفتار

213

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پا مار کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم ودیگر وارداتوں میں ملوث 20ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد ہوا، تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس پارٹی نے اسنیپ چیکنگ کے دوران نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل کی اسمگلنگ ناکام بنا تے ہوئے ملزم رستم عرف اللہ رکھا کو گرفتا کر لیا۔ سرجانی ٹاون تھانے کی حدود بلال کالونی اور نیو کراچی میںآئی یو سی آئی اے کراچی نے اسد فوجی گینگ کے 3ملزمان کوگرفتارکیا ملزمان کی نشاندہی پر 3چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ۔ شارع نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر اور فوڈ ڈیلوری رائڈرز کو لوٹنے والے 2 ملزمان رحمن گل اور عباس علی کو گرفتار کرلیا ،سرجانی پولیس نے سیکٹر 4A برکت بیکری پر واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان ایاز اور ارشاد کو موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔ شرافی گوٹھ پولیس پارٹی نے 3ملزموں کوگرفتارکرلیا ۔جوہر آباد پولیس نے بین الصوبائی چرس اسمگلر رضوان علی کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش2 ملزمان جاوید اللہ اور اسداللہ کو گرفتار کرلیا ۔ایک وسری کاروائی میں تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مضر صیحت گٹکا ماوا چھالیہ برآمد کر کے 2ملزمان بسمہ اللہ خان اور بخت کو گرفتار کرلیا ، تھانہ سولجر بازا پولیس نے گشت کے دوران کاروا ئی کرتے ہوئے دو لفٹر ملزمان عرفان علی ولد فیصل مہتاب کو گرفتار کولیا ،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KMK-5401 برآمد ہوئی برآمد شدہ موٹر سائیکل مقدمہ الزام نمبر 1747/2021 کیس پراپرٹی تھانہ پریڈی ہے، تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے گشت کے دوران ختم نبوت چوک پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش لفٹر2 ملزمان صدام ور ہاشم کو گرفتار کرلیا ۔ گوٹھ شیر محمد سبحان اللہ مسجد ماڑی پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری کی اطلاع پر مددگار 15 کا فوری ایکشن، 05 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی،مددگار 15 نے چوری میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا،گرفتارملزم موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ نبی بخش تھانے کی حدود میں CCTV فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹر سلمان ولد نسیم کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے چوری شدہ1 موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔