گورنر سندھ نے یواے ای ویزاسینٹر کاافتتاح کردیا

216

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہفتے کو کراچی میں یو اے ای ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سلیم الخادم الدہانہانی بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گزشتہ کئی برسوں سے باہمی تعلقات اور دوستی کی مضبوط بنیادیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات ، پاکستان کے بڑے اقتصادی اور تجارتی شراکت داروں کے طور پر ابھرا ہے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 30 ویں کانووکیشن کے پہلے سیشن کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ نوکری ڈھونڈنے کے بجائے نوکری دینے والے بن جائیں۔