قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

386

 

یہ تمہارے منہ کا بار بار آسمان کی طرف اٹھنا ہم دیکھ رہے ہیں لو، ہم اْسی قبلے کی طرف تمہیں پھیرے دیتے ہیں، جسے تم پسند کرتے ہو مسجد حرام کی طرف رْخ پھیر دو اب جہاں کہیں تم ہو، اْسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرو یہ لوگ جںہیں کتاب دی گئی تھی، خو ب جانتے ہیں کہ (تحویل قبلہ کا) یہ حکم ان کے رب ہی کی طرف سے ہے اور بر حق ہے، مگرا س کے باوجود جو کچھ یہ کر رہے ہیں، اللہ اس سے غافل نہیں ہے۔ (سورۃ البقرۃ:44)

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی تمہاری تین باتوں سے راضی ہوتا ہے اور تین باتوں کو ناپسند کرتا ہے جن باتوں سے راضی ہوتا ہے وہ یہ ہیں کہ تم اس کی عبادت کرو اوراس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اوراللہ کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھامے رکھواور متفرق نہ ہو،اور اللہ تعالیٰ فضول بحث کرنے ،بکثرت سوال کرنے ،اورمال ضائع کرنے کو ناپسند فرماتے ہیں۔ (صحیح مسلم)