پاکستان کا افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنیکا اعلان

108

 

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے افغان وزیر صحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور افغان مریضوں کی سہولت کیلیے
بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کردیے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے، جہاں انہوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی، افغان وزیر صحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ مریضوں کو پاک افغان بارڈر پر سہولیات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانے کیلیے حکومت پاکستان سے درخواست کی۔ ڈاکٹر قلندر جہاد نے کہا پاکستان افغان ٹیکنیشنز، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔ پاکستانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔ افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لیے قطر روانہ ہوگیا ہے، افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت 2 ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔