جماعت اسلامی یوتھ کی ریلی بہرصورت ہوگی

197

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کی یوتھ ریلی آج اسلام آباد میں ہوگی اور یہ ریلی اپنے پروگرام کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی، آج
اتوار کو جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم دن بارہ بجے ایمبیسی روڈ پر پریس کانفرنس کریں گے اس کے بعد ریلی ہوگی، ہفتہ کی شپ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لیے دی گئی اجازت کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرلیا تھا تاہم جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں اسلم، صوبہ پنجاب شمالی کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر رہنمائوں نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور بات چیت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لیے جماعت اسلامی کے موقف کو تسلیم کیا، جس کے بعد ابہام دور ہوا تاہم آج جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم دن 12 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔