عمران خان سے تحریک انصاف امریکا کے سابق صدرکی ملاقات

139

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے تحریک انصاف امریکا کے سابق صدر سجاد برکی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران سجاد برکی نے وزیر اعظم کو سمندر پار
پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے رقوم بھیجنے میں آسانی پیدا کرنے اور سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے متعلق سمندر پار پاکستانیوں کی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا۔