ثاقب نثار آڈیو ٹیپ، تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کے لیے درخواست

170

 

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور جوڈیشل کمیشن کے رکن سید حیدر امام رضوی نے درخواست دائر کی، درخواست گزار کے مطابق سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو
ٹیپ سے تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے پریشر میں ہے ۔عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آڈیو جعلی ہے یا اصلی ہے کا تعین کرنا ضروری ہے، عدلیہ کو اپنے نام کے تحفظ کے لیے آزاد خودمختار کمیشن تشکیل دینا چاہیے، آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے، آڈیو کلپ نے عدلیہ کی آزادی پر اہم نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں ، اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ جج،وکیل ،صحافی، سول سوسائٹی کے افراد پر مشتمل آزاد خود مختار کمیشن تشکیل دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ کمیشن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین کرے کمیشن کو کہا جائے کہ وہ ٹی او آر بنائے اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی بھی چھان بین کرے درخواست میں سیکریٹری قانون اور چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ۔