نااہل حکمران نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ،نواز شریف

197

 

سرگودھا (صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل حکمران نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے 3 سال کے
دوران ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے جس قدر مسائل عمران خان نے ملک و قوم کے لیے پیدا کردیے ہیں 70 سال میں ملک پر یہ حالات کبھی بھی نہیں آئے ،نت نئے تجربے کرکے عوام پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اس کے ازالے کے لیے حکمران جماعت کو آئندہ الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان سے لندن میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کو بخوبی معلوم ہے کہ ان کے داد رسی کس نے کرنی ہے اور کون عوام کو محرومیوں کے اندھیرے میں لے جارہا ہے ۔