اشک آباد:صدر عارف علوی کا پرتپاک استقبال

119
اشک آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ترکمانستان پہنچنے پر نائب وزیر اعظم چیری امانوف استقبال کررہے ہیں

ترکمانسان(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترکمانستان کے 2 روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے۔ترکمانستان کے نائب وزیراعظم چیری امانوف نے صدر
مملکت کا استقبال کیا۔صدر کو اشک آبادآمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،صدر اقتصادی تعاون تنظیم کے 15 ویں سمٹ اجلاس میںشرکت کریں گے۔ڈاکٹر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔اجلاس میں تنظیم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیاجائے گا اوراشک آباد متفقہ لائحہ عمل کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 ء پر بھی غورکیا جائے گا۔