راولپنڈی میں جج کو پرس مارنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

527
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

راولپنڈی میں سول جج کو پرس دے مارنا خاتون کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکے کمال نے سول جج سردار عمر حسین کو پرس مارنے پر خاتون کو قید کی سزا سنائی۔ جج نے خاتون پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمناہ بھی کیا ہے۔

سزا ہونے کے بعد لیڈیز پولیس نے خاتون کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ مجھ سے ناانصافی کی گئی ہے اور میں قید کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گی۔

ملزمہ نے اپریل میں کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی کی اور جج کو پرس مارا تھا۔