ڈبلیو ایچ او نے اومی کرون کو تشویشناک قرار دے دیا

528

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کو تشویشناک قرار دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر فاو جی نے کہا کہ امریکا میں بھی اومی کرون کے کیسز ہوسکتے ہیں، اومی کرون کی خصوصیات پریشان کن ہیں، کئی ہفتے بعد پتہ چلے گا کہ موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف کس قدر موثر ہیں۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون جنوبی افریقا میں دریافت ہوئی ہے جبکہ اومی کرون دو تازہ کیسز گزشتہ روز برطانیہ میں بھی رپورٹ کیے گئے۔ کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔