اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جزائر سولومن کے دارالحکومت ہونایرا میں پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے اورمشکل سے قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری جنرل نے ملک میں اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات اور پرامن ذرائع پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے امدادی امور (او سی ایچ اے) نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ہونایرا میں بڑھتے ہوئے پرتشدد احتجاج سے کئی سڑکیں بند اور کچھ عمارتوں کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ دکانوں میں لوٹ مار کی گئی۔او سی ایچ اے کے مطابق اب تک، اقوام متحدہ کا تمام عملہ محفوظ ہے اور ادارے کے اثاثوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔