سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے شروع ہو گا

463

سری لنکا  اور ویسٹ  انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان  سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29  نومبر سے  گال میں شروع ہو گا۔ سری لنکا کو سیریز میں 0-1  کی برتری حاصل ہے۔سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 187 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29  نومبر سے 3 دسمبر تک گال میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو دیموتھ کرونارتنے  لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کریگ براتھویٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔