جنوبی افریقہ کا پابندیوں پر احتجاج، بعض ملکوں کے رد عمل غیر منصفانہ ہیں، افریقی وزیرصحت  

271

جنوبی افریقہ نے سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پابندیوں کو ڈریکونئین،غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کے رد عمل غیر منصفانہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے لیکن انھیں قربانی کے بکرے کی تلاش ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو اومی کرون کا نام دیا ہے، وائرس کی نئے قسم کے پھیلائوکے خدشات کے پیش نظر مختلف ممالک نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی