کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا،ٹریفک جام، شہری پریشان

167

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں نے  پھر اپنے فرائض چھوڑ کر دھرنا دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پیرا میڈیکس اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز کا اپنے فرائض کو نظر انداز کرکے فیاض سنبل چوک پر احتجاجی دھرنا جاری رہا جس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریض رل کررہ گئے، ڈاکٹرز نہ ہونے کے سبب مریض سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا رہے۔