پشاور: پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سنگین جرائم میں ملوث15 اشتہاری مجرمان کوگرفتار کرلیا

482

پشاور: پولیس نے نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے مزید 7مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث15 اشتہاری مجرمان کوگرفتار کرلیا۔خفیہ اطلاع ملنے پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا

۔ انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سرپرائز ناکہ بندیوں کے دوران143 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ اسی طرح 60 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت9 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ تمام ملزمان کے قبضے سے6عدد کلاشنکوف، 21 عدد رائفل،49 عدد پستول اور25ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔