پشاور: پولیس نے مخصوص گاہک کو ہیروئن سپلائی کی کوشش ناکام بنادی، ملوث ملزم گرفتار 

463

تھانہ سربندپولیس نے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن سپلائی کرنے والا ملزم کسی بھی وقت ہیروئن سپلائی کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے اچینی کراس ڈبل روڈ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم ساحل ولد عباد گل کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزم کا تعلق جمرود سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔