پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپان کا دورہ

477

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپان کا دورہ، 

ترجمان پاک بحریہ کے بیان کے مطابق این ایس طغرل کی منیلا بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،فلپائن بحریہ کے فلیگ آفیسر ان کمانڈ اور دیگر عسکری حکام نے جہاز کا دورہ کیا، میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا فلپان کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔