کوئٹہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی بندش کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان سول ایوی ایشن

499

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ترجمان نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر  پروازوں کی بندش سے متعلق خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا  کہ  ان میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان سی اے اے کے مطابق کوئٹہ سے مقامی اور بین الاقوامی مسافروں کو، بالخصوص حجاج کرام کو براہِ راست ان کی منزل پر پہنچانے کی غرض سے ایئر پورٹ کا مین رن وے دوبارہ تعمیر کے مراحل میں ہے اور 27 نومبر سے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہو گا، ترجمان کے  مطابق  مین رن وے سے متصل ثانوی رن وے کو استعمال کیا جا رہا ہے اور اس رن وے سے ایئر ٹریفک اسے استعمال کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لے مین ٹرمینل بلڈنگ کو بڑا کیا جا رہا ہے، اس عمارت کو 2020 میں مکمل کیا گیا تھا،سی اے اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لا محالہ کچھ ایئر لائنز نئی صورتِ حال کے مطابق اپنے آپریشنز میں تبدیلی کر رہی ہیں، پی آئی اے، سیرین ایئر اور ایئر سیال پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔